Jump to content
In the Name of God بسم الله

Naya Saal Ek Zaviya.. اک برس اور ملا ہے چلو قرآں پڑھ لیں


Recommended Posts

  • Advanced Member

نیا سال
ایک زاویہ
(سید اقبال رضوی شارب)

اک برس اور ملا ہے چلو قرآں پڑھ لیں
کب سے طاقوں میں رکھا ہے چلو قرآں پڑھ لیں

روز کے روز تلاوت سے بھلا بہتر کیا
ہے ثواب اپنی جگہ علم بھی بڑھ جائے گا
معرفت خالقِ اکبر کی بھی کچھ ہوگی سوا
زندگی راہِ صداقت پہ چلےگی واللہ

اک برس اور ملا ہے چلو قرآں پڑھ لیں
کب سے طاقوں میں رکھا ہے چلو قرآں پڑھ لیں

ہم نے خالق سے جو پایا وہ صحیفہ قرآن
معجزہ کہتے ہیں جسکو وہ جریدہ قرآن
جس کا اک لفظ نہ بدلہ وہ نگینہ قرآن
قلب مرسل پہ جو اترا وہ خزینہ قرآن


اک برس اور ملا ہے چلو قرآں پڑھ لیں
کب سے طاقوں میں رکھا ہے چلو قرآں پڑھ لیں

علم کا چشمہ ہے قرآں کہ نہیں جس کی نظیر
آنکھیں کھل جاتی ہیں پڑھتے ہی امامی تفسیر
سچ جو پوچھو تو صحیفہ ہے یہی عالمگیر
کفر کرتا ہے اسی وجہ سے منفی تشہیر

اک برس اور ملا ہے چلو قرآں پڑھ لیں
کب سے طاقوں میں رکھا ہے چلو قرآں پڑھ لیں

آیتیں پڑھنے سے ہو جاتے ہیں بہتر کردار
فکرِ مثبت سے بدل جاتے ہیں منفی افکار
کتنی آیات ہیں جن میں ہیں رموز و اسرار
عقل کی حد جو بڑھے علم پہ آتا ہے نکھار

اک برس اور ملا ہے چلو قرآں پڑھ لیں
کب سے طاقوں میں رکھا ہے چلو قرآں پڑھ لیں

جب اسے پڑھنا تو ذہنوں میں اجالے رکھنا
آیتوں کے لئے عصمت کے حوالے رکھنا
غیرِ معصوم حوالوں کو نہ پالے رکھنا
اصل دینِ شہِ ابرار سنبھالے رکھنا

اک برس اور ملا ہے چلو قرآں پڑھ لیں
کب سے طاقوں میں رکھا ہے چلو قرآں پڑھ لیں

یہ نیا سال ہے قرآں سے ہی مربوط رہے
ہر قدم جذبۂ ایثار سے مضبوط رہے
حق کسی طور نہ کفّار سے مخلوط رہے
فکر شارب تری اسلام سے مشروط رہے

اک برس اور ملا ہے چلو قرآں پڑھ لیں
کب سے طاقوں میں رکھا ہے چلو قرآں پڑھ لیں
 
Link to comment
Share on other sites

Join the conversation

You are posting as a guest. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

×
×
  • Create New...