Jump to content
Guests can now reply in ALL forum topics (No registration required!) ×
Guests can now reply in ALL forum topics (No registration required!)
In the Name of God بسم الله
Aabiss_Shakari

کیا ولایت جبری طور پر مسلط کی جاتی ہے؟

Recommended Posts

کیا ولایت جبری طور پر نافذ کی جاتی ہے؟

اللہ اگر چاہتا تو دنیا کی کوئی مخلوق اس کی عبادت سے انکار نہ کر سکتی۔ مگر اللہ نے انسان کو آزاد پیدا کیا۔ اسے عقل دی۔ دونوں راستے بتا دیے کہ سوچو پرکھو پھر ایمان لاؤ۔ اللہ نے اپنی توحید مسلط نہیں کی۔ اللہ ولایت کا منبعہ ہے اور ولایت اولیٰ کا مالک ہے۔ لیکن اس ولایت کو اس نے منوایا ہے مسلط نہیں کیا۔ اسی طرز پر جو رسول ع آئے انہوں نے توحید منوائی مسلط نہیں کی۔ لوگوں کو دعوت فکر دی۔ یعنی ولایت الہی آپ نے ماننی ہے اللہ آپ کو ولایت الہی ماننے کے لیے جبر نہیں کرے گا۔ اسی طرح رسالت بھی منوائی گئی مسلط نہیں کی گئی۔ 
ولائت امیر المومنین علی علیہ السلام کا حکم غدیر میں آیا اور رسول ص نے اعلان کیا۔ یہ ولایت میں نے اور آپ نے ماننی ہے ہم پر مسلط نہیں کی گئی۔ علی ع کیوں ولایت منوانے کے لیے جنگ کریں جب اللہ اپنی ولایت مسلط نہیں کرتا؟
باپ کو ولی مانا جاتا ہے۔ باپ سے مطالبہ نہیں کیا جاتا کہ وہ گھر کے ہر فرد سے اپنی ولایت جھگڑے سے منوائے۔ ولایت الہی کی طرح ولائت علی ع آپ پر ماننا واجب ہے۔ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ علی ع نے جنگ کیوں نہیں کی کیونکہ ولائت علی ع آپ کی میری ضرورت ہے علی ع کو تو یہ عہدہ خدا دے چکا ظاہری خلافت کو تو وہ فرما چکے کہ میرے نزدیک بکری کی چھینک کے برابر بھی نہیں ہے۔ فدک جناب سیدہ ع کا حق تھا آپ ع نے مانگا اور انکار ہوا۔ یہ حق دینا ان پر واجب تھا جنہوں نے انکار کیا۔ جناب سیدہ ع اور امام علی ع نے اس کے لیے جنگ نہیں کرنی تھی۔ سوال ان سے نہیں بلکہ خلافت اور فدک غصب کرنے والوں سے ہو گا کہ کیوں غصب کیا۔ امام علی ع اور جناب سیدہ ع نے اپنا اپنا جائز مطالبہ سامنے رکھ کر ان لوگوں کو ایکسپوز کر دیا۔

Share this post


Link to post
Share on other sites

Join the conversation

You are posting as a guest. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.


×
×
  • Create New...